بلدیاتی نما ئندوں کو بہت جلد مکمل اختیارات تفویض کردئے جائینگے اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہو نگے‘بلدیاتی اداروں میں کسی وزیر ، مشیر اور ارکان اسمبلی کی مداخلت نہیں ہو گی،میئر ضلع کو نسل‘میونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پنجاب بھر میں اختیارات کے ساتھ ساتھ عوامی فلا ح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے جا ئینگے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین کا شیخوپورہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

لاہور/شیخوپورہ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نما ئندوں کو بہت جلد مکمل اختیارات تفویض کردیے جائینگے اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے عوامی مسائل حل ہو نگے ،بلدیاتی اداروں میں کسی وزیر ، مشیر اور ارکان اسمبلی کی مداخلت نہیں ہو گی، میئر‘ ضلع کو نسل‘میونسپل کمیٹی اور ٹائون کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پنجاب بھر میں اختیارات کے ساتھ ساتھ عوامی فلا ح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے جا ئینگے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چیئر مین یو سی 57چو دھری فیا ض احمد ورک کی جانب سے امیدوار برائے چیئر مین ضلع کو نسل شیخوپورہ را نا احمد عتیق انور کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب میں ارکا ن قومی وصوبائی اسمبلی را نا اٖفضال احمد ، چو دھری بلال احمد ورک ،پیر اشرف رسول ، عارف خاں سندھیلہ، سا بق ایم این اے چو دھری سعید ورک ، امیدواران برائے وائس چیئر مین حا جی اکرام سعید بھٹی ، جہا نز یب احمد خاں ، یوسی چیئرمینوں اور میڈ یا ایڈ وائزر محمد ندیم گو رایہ سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فیضان خالد ورک کے قریبی عزیز یو سی چیئر مین چو دھری فیا ض احمد ور ک نے وفاقی وزیر را نا تنویر حسین گروپ کے نا مزد امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل را نا احمد عتیق انور کی غیر مشروط حمایت کا اعلا ن کیا جس پر وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے رانا احمد عتیق انور کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے ضلع شیخوپورہ کو با کردار، با صلا حیت اور پڑھی لکھی نو جوان قیادت دی ہے ،میں امید کرتا ہو ں کہ احمد عتیق انور ضلع چیئر مین منتخب ہو کر تما م چیئر مینوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژ ن کے مطابق ضلع کی عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شیخوپورہ کو پنجاب کی رول ما ڈل ضلع کو نسل بنانے کیلئے کو ئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے، امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل شیخوپورہ را نا احمد عتیق انور نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر کے منتخب یو سی چیئر مینوں نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے میں یقین دلاتا ہو ں کے ان کے انتخاب اور توقعات پر پو را اتروں گا اور ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانے کے لئے ضلع کو نسل کے ممبران کے ساتھ ملکر دن رات کام کرینگے، قیادت اور ضلع کے عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتر کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کر یں گے۔