ایجوکیٹر کی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویوز کاشیڈول جاری

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

بھکر۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان نے ایجوکیٹر کی بھرتی کے امیدواروں کے انٹرویو کاشیڈول بتاتے ہوئے کہاہے کہ جملہ امیدواران جنہوں نے ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے محکمہ ایجوکیشن میں درخواستیں دی ہیں ان کا انٹرویو درج ذیل شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ایس ایس ای (اردو،انگلش،میتھ،فزکس، بیالوجی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس) برائے بوائز سکولز تمام تحصیل مورخہ19.12.2016،ایس ایس ای (اردو،انگلش، میتھ،فزکس، بیالوجی ،کیمسٹری، کمپیوٹرسائنس)برائے گرلز سکولز تمام تحصیل 20.12.2016،ایس ای ایس ای (اردو، انگلش، میتھ،سائنس، پی ای ٹی،ڈی ایم،کمپیوٹر سائنس،عریبک)برائے گرلز سکولز تمام تحصیل 21.12.2016 ، ایس ای ایس ای (اردو، انگلش،میتھ،سائنس، ڈی ایم،کمپیوٹر سائنس، عریبک، پی ای ٹی)برائے بوائز سکولز تمام تحصیل22.12.2016،ای ایس ای برائے بوائز سکولز تحصیل بھکر و منکیرہ 23.12.2016،ای ایس ای برائے گرلز سکولز تحصیل بھکر و منکیرہ 24.12.2016،برائے بوائز سکولز تحصیل دریا خان وکلورکوٹ 26.12.2016،برائے گرلز سکولز تحصیل دریا خان وکلورکوٹ مورخہ27.12.2016 کو ہونگے۔

(جاری ہے)

جبکہ جملہ کیٹگری کے انٹرویو ڈی سی اوآفس کے کمیٹی روم میں لئے جائیں گے۔واضع رہے کہ ای ایس ای سائنس میتھ گریڈنو کاکیس عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے لہذااس کے انٹرویو کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔