شردپوار نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت چھوڑدی

شرد پوار ماضی میں آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے بھی کرتا دھرتا رہے ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) شرد پوار نے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت چھوڑدی، وہ ماضی میں آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے بھی کرتا دھرتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف سیاستدان نے یہ اہم فیصلہ سپریم کورٹ کی اس تجویز کے بعد کیا، جس میں انھوں نے بی سی سی آئی کے موجودہ عہدیداروں کو سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جیل بھیجے جانے کا عندیہ دیا تھا، پوار نے کہا کہ اپیکس کورٹ اب ملک میں کرکٹ کی منتظم ہوگی، پوار کے مستعفیٰ ہونے کی خبر ایم سی اے کے جوائنٹ سیکریٹری پی وی شیٹی نے میڈیا کو دی، لودھا کمیشن کی سفارشات میں عہدیدار کا 70 برس سے زائد عمر نہ ہونا اور مسلسل دو بار عہدے پر نہ رہنے کا بھی کہا تھا، پوار نے اس شق میں آنے کی وجہ سے ریاستی کرکٹ باڈی کی صدارت چھوڑکر خود کو عدالتی حکم عدولی سے بچالیا، اپنے مستعفی ہونے پر انھوں نے مزید کوئی وضاحت دینے سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں توہین عدالت کے جرم میں شامل نہیں ہونا چاہتا تھا، میں کرکٹ سے بہت قریب رہا ہوں، یہ معاملہ اب عدالت میں ہے، عدالت فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ ملک میں کرکٹ کے معاملات کس طرح چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :