شیخ رشید احمدکا وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بننے سے انکار

نوازشریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کر رہا ہے اور میری جدوجہد نوازشریف کے خلاف ہے،نوازشریف مستعفیٰ ہوں گے تو کابینہ ختم ہو جائے گی ،سربراہ عومی مسلم لیگ کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے خلاف کسی تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ نوازشریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کر رہا ہے اور میری جدوجہد نوازشریف کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کوعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں چوہدری نثار کے خلاف تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کی مگر شیخ رشید نے چوہدری نثار کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد نوازشریف کے خلاف ہے ، نوازشریف مستعفیٰ ہوں گے تو کابینہ ختم ہو جائے گی ، نوازشریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کر رہا ہے۔