پر اسرار بیماری ،کراچی پر ایک بار پھر خوف کے سائے منڈلانے لگے

ْ چکن گونیا نامی پر اسرار بیماری نے دیکھتے ہی دیکھتے تما م علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) مہاجر قومی موومنٹ( پاکستان) کے وائس چئیرمین محمد عرفان نے کہا کہ کراچی پر ایک بار پھر خوف کے سائے منڈلانے لگے اور اس بار وجہ بنی ہے چکن گونیا نامی پر اسرار بیماری جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تما م علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔محمد عرفان نے کہا کہ ملیر کے علاقے سعودہ باد میں تشخیص پانے والی پر اسرار بیماری نے پورے ملیر کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد دوسرے علاقوں کاروخ کرلیا ہے،تشخیص سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص قسم کے مچھر کے کا ٹنے سے ہونے والی پر اسرار بیماری نے کراچی کی عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی معمولی مچھر کے وار سے عوام پریشان جبکہ حکمران بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

محمد عرفان نے کہا کہ چکن گونیا کے متاثر افراد کی تعداد چند دنوں میں ہزاروں میں پہنچ گئی جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عرفان نے ملیر میں کارکنان اور علاقے کے بزرگوں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکمران بے بسی کا آلارم بجا کر بیہوشی کی نیند سورہے ہیں، حکمران کسی سانحہ کا انتظار کئے بغیرتیزی سے پھیلنے والی مضر بیماری کے سدِباب کے لئے فوری اور موثر اقدامات کریں جبکہ پر اسرار بیماری سے بچاؤ کے لئے ملیر سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرپراسرار بیماری سے بچاؤ کے لئے اسپرے کرائے جائیں۔

محمدعرفان نے کہاکہ شہر میں گندگی اور سیوریج کے ناقص نظام کے سبب عوام سنگین بیماریوں کا شکار بن رہی ہے جبکہ سیاسی اداکار عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنے بچاؤ کے راستے ڈھونڈتے دکھائی دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :