کراچی پو لیس میں من پسند افسران کی تقرریوں پر سندھ حکومت کا نو ٹس

سندھ پولیس کے افسران کو احکامات واپس لینے پڑ گئے

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی پو لیس میں من پسند افسران کی تقرریوں پر سندھ حکومت نے نو ٹس لے لیا جس کے بعد سندھ پولیس کے افسران کو احکامات واپس لینے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایسٹ زون کے مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے تبادلے و تقرریاں کی گئی تھیں جس کے تحت شعبہ تفتیش میں اکیس پولیس افسران اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرری اور تبادلوں کے نوٹی فکیشن جا ری کیے گئیتھے۔

سندھ حکومت نے ایسٹ زون میں ہونے والے تقرری و تبادلوں پر نوٹس لیتے ہوئے احکامات واپس لینے کی ہدایت کی جس کے بعد افسران کو احکامات واپس لینے پڑے۔محکمہ سندھ پو لیس کے بھونڈے فیصلے ایک ہی نوٹس میں ایک ہی زون میں شعبہ تفتیش کیاکیس افسران کے تقرری اور تبادلوں سمیت پانچ ڈی ایس پیز کی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کیا تو سندھ حکومت نے بھی نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

من پسند ترقیوں و تبادلوں پر حکومت نے نوٹس لیا تو سندھ پولیس نے بھی نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے تحت شعبہ تفتیش کیاکیس پولیس افسران اور پا نچ ڈی ایس پی کے تقرری اور تبا دلے کیے گئے تھے، تاہم کراچی کے مقامی ہو ٹل میں سندھ پو لیس کی ایک سیمینار میں غیر مناسب وقت میں تبادلوں پر تھا نیداروں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا

متعلقہ عنوان :