Live Updates

تحریک انصاف ضلع اٹک کا ورکرز کنونشن،ضلعی صدر تحریک انصاف کی نا مزدگی کو مسترد کردیا گیا

شمالی پنجاب ریجن ، ضلع اٹک اور اٹک کی چھ تحصیلوں میں عہدوں کی بندر با نٹ ختم کر کے از سر نو پارٹی کے اندر تنظیمی الیکشن کرا نے کی قرار داد متفقہ طور پر منظو ر

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) تحریک انصاف ضلع اٹک کے ورکرز کنونشن میں سابق امیدواران قو می و صوبا ئی اسمبلی ،سابق مرکزی ریجنل، ضلعی و تحصیل عہدیداران اور کا رکنان نے ضلعی صدر تحریک انصاف کی نا مزدگی کو مسترد کر تے ہو ئے اٹک سے تحریک انصاف کے واحد رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری ، ان کے داماد یاور بخاری اور بھائی سابق نگران وزیر واجد بخاری کی پارٹی معاملات میں حد درجہ مداخلت کو مسترد کر تے ہو ئے شمالی پنجاب ریجن ، ضلع اٹک اور اٹک کی چھ تحصیلوں میں کی جا نے والی عہدوں کی بندر با نٹ ختم کر کے از سر نو پارٹی کے اندر تنظیمی الیکشن کرا نے کی قرار داد متفقہ طور پر منظو ر کر لی ہے تحریک انصاف ضلع اٹک کے رہنما رانا لیاقت علی خان کے ڈیرے پر ہو نے والے ور کرز کنونشن میں پارٹی رہنما ئوں اور کارکنان نے مختلف تنظیموں میں کی جا نے والے دھڑے بندیوں کی سیاست کو تحریک انصاف کی پالیسیوں کے منا فی قرار دیا ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے مر کزی رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم ، ملک سہیل خان کمڑیال ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی اکبر تنولی ،سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تیمور اسلم ، رہنما تحریک انصا ف جنڈ سابق نا ئب تحصیل ناظم سید عاطف شاہ ، ضلعی رہنمائو ں صالح محمد حسن ابدال ، رانا لیاقت، ملک اکلیم ، ریاض اعوان اور دیگر نے پارٹی کی نا مزدگیوں پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیااس موقع پر سابق نا ئب ناظم ملک شیر افضل خان ،کونسلر کنٹو نمنٹ بورڈ سنجوال رحمت اللہ خان نیازی کے علاوہ ضلع بھر سے تحریک انصاف کے سابق عہدیداروں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اپنے خطاب میںکا رکنان کو یقین دلا یا کہ انہو ںنے تحریک انصاف کے اندر رہ کر جس جمہو ری انداز میں نا مزدگیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے ان کے تحفظات ،شکایات اور ان مسائل کو قیادت تک پہنچا ئیں گے ہم ورکروں کے ساتھ کھڑے اور آخر تک کھڑے ہیں وطن عزیز اس وقت انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے تحریک انصاف نے پاکستان میں با دشاہت کے نظا م کو چیلنج کیا ہوا ہے سپریم کو رٹ ،پا رلیمنٹ جو بھی ادارے اس ملک میں ہیں ان کے پاس صحیح فیصلے کا وقت تھا تاہم سپریم کورٹ عدالت سے بھا گ گئی اور وزیر اعظم پا ر لیمنٹ سے بھا گ گئے قحط الرجال کے اس دور میں عمران خان کی صورت میں ایک شمع روشن ہے ہم ایسے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا دامن با لکل صاف ہے جبکہ پاکستان کی اکثریت جماعتوں اور ان کے لیڈروں کی حالت کر پشن کی بناء پرداغ دار ہے سابقہ تنظیم کے تحلیل ہو نے پر پارٹی منشور کے مطابق الیکشن ہو نا تھا تاہم پا نا مہ لیکس کا کیس سا منے آنے پر قائدین کی مصروفیات بڑھ گئیں اور ملک بھر میں نا مزدگیاں کی گئیں تا ہم اگر الیکشن ہو جا تا ہے تو سب کو یہ تنظیم قابل قبو ل ہو تی نا مزدگیوں میں میرٹ کو اولیت دینے کی بجا ئے دھڑا بندی کو ترجیح دی گئی میرٹ ہو تا تو یہ صورت حال رو نما نہیں ہو تی اس میں یہ بات مد نظر رکھی جا تی جس کی نا مزدگی کی جارہی ہے اس کی پارٹی کے لئے کیا قر با نیاں ہیں وہ اس اہل ہے بھی یا نہیں پو رے شمالی ریجن میں تما م اضلاع میں غلط تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں تحریک انصاف لوگوں کو اپنا حق دلا نے کے لئے میدان عمل میں آئی ہے اور ہم کارکنان کو ہی ان کے حق سے محروم کر رہے ہیں ورکرز کنونشن میں جتنی باتیں کی گئی وہ سو فیصد سچ ہیں ملک امین اسلم کی رہائش گا ہ اسلام آباد میں ضلع اٹک کے تمام ٹکٹ ہو لڈرکی موجود گی میں رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز بخاری نے یہ تجویز دی کہ ٹکٹ ہو لڈر میں سے کو ئی پارٹی کا عہدہ نہیں لے گا تا ہم بعد ازاں انہو ںنے اپنے بھائی واجد بخاری کی مدد سے قاضی احمد اکبر کو ضلعی صدر بنوا دیا ۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف حسن ابدال صالح محمد نے کہا کہ چار تحصیلوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے نا مزدگیوں کے نام پر زیادتی اور نا انصافی کی جا رہی ہے حسن ابدال میں ایسے شخص کو تحصیل صدر بنا یا گیا جس کا تحریک انصاف سے کو ئی تعلق نہیں چند ماہ قبل جب اس کی جماعت جس میں وہ تیس سال تک رہا نے اسے چیئر مین یونین کونسل کا ٹکٹ نہیں دیا تو وہ ناراض ہو کر تحریک انصاف میں آگیا اور اب پارٹی میں گروپ بندی اور دھڑے بندی کی سیاست کر رہا ہے اکبر تنو لی نے جنہو ںنے حسن ابدال سے پنجاب اسمبلی کا ا لیکشن لڑا دو کنال پر دفتر قائم کیا ہوا ہے جس میں ہر وقت کا رکنان کا جمع غفیر رہتا ہے ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے سابق سینئر نا ئب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیموراسلم نے کہا کہ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز بخاری کا داماد یاور بخاری ،سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک امین اسلم کی شکست کا اصل سبب ہے اپنے سسر کے لئے ووٹ ما نگتا رہا اور کہتا رہا او پر آپ میجر طاہر اور شیخ آفتاب جسے مرضی ووٹ دے تاہم پنجاب اسمبلی کا ووٹ اعجاز بخاری کو دیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات