نوجوانوںکوگلوبل مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، امریکہ پاکستان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) نوجوانوںکوگلوبل مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، امریکہ پاکستان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے یہ بات امریکی قونصل جزل گریس شیلٹن نے میرپورخاص کے محمدمیڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر امریکی سفیر کے ہمراہ ان کی ٹیم کے اراکین ، جان وارنر، بریا میتھیوس، رکس تھومی رنک فنیلے اور مس زہرہ بھی موجود تھیں، ان کے دورے مقصد سندھ کے ایک دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میرپورخاص میں میڈیکل کالج کے قیام وہاں صحت عامہ کی سہولتوں ، طلباء و طالبات کے لیے سہولتیں کے بارے میںمعلومات حاصل کرنا تھا۔

محمد فائونڈیشن ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر سرجن ڈاکٹر سید رضی محمد اور کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شمس العارفین خان نے امریکی سفیر اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا اور انہیں پسماندہ علاقوں میں جدید تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ، امریکی سفیرگریس شیلٹن نے ایم ایم سی گرلز ہاسٹل کا خصوصی دورہ کیا اور وہاں پر موجود طالبات سے موجود رہائشی سہولتوں کے علاوہ میڈیکل کی تعلیم کے بارے میںمعلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کالج کے اساتذہ کرام اور فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات سے کالج کے کانفرنس روم میں ملاقات کی اور انہیں مطلوبہ معلومات بہم پہنچائیں ، اس موقع پر امریکی سفیر نے طلباء و طالبات سے درپیش مختلف مسائل پر خصوصی لیکچردیا جس میں طبی پیشے میں لڑکیوں کو درپیش مسائل ، معاشرے میںموجود مختلف طبقاتی کشمکش اور میڈیکل میں توہمات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ، طلباء و طالبات نے اپنے مسائل جس میں معاشرے میںموجود مختلف تکلیفات کا ذکر بھی کیا،منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمدنے مہمانوں کی اجرک ،ٹوپی اور تحائف پیش کیے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، وائس پرنسپل پروفیسرڈاکٹر شمس العارفین خان نے کالج ،ہسپتال اور ٹرسٹ کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :