بارکھان میں لیویز کی مفرور ملزما ن کے خلاف کارروائی، متعد د ٹھکا نے مسما ر

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)بارکھان میں لیویز کی مفرور ملزما ن کے خلاف کاروائی متعد د ٹھکا نے مسما ر ،لیویز کے مطابق اتوار کو لیویز فورس نے ضلع بارکھا ن کے علاقے بستی جمال میں اشتہاری ملزما ن کی اطلا ع پر کاروائی کا آغا ز کیا تو ملزما ن قریبی پہاڑوں پر مورچہ بند ہو کر لیویز پر فائرنگ شروع کردی تاہم لیو یز کی جوابی کاروائی میں ملزما ن فرار ہوگئے تاہم لیویز نے انکے متعدد ٹھکا نے مسمار کر دیے ،تمام ملزمان دفعات 302,324,392کے تحت لیویز کو مطلوب تھے مزیدکاروائی جاری ہے۔