پنجگور، ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری

ایرانی حدود سے نصف درجن سے زیادہ مارٹر گولے فائر، گاڑی میں سوار ایک شخص جاںبحق ،دو زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں،گزشتہ روز بھی ایرانی حدود سے نصف درجن سے زیادہ مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی حدود سے 9کے قریب مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو سرحدی گاوں نکر شکاری کریم داد بازار کے آس پاس آکر گرے لیویز زرائع کے مطابق مارٹر گولے گیارہ بجے کے قریب فائر ہوئے تھے اور اس دوران گاڑی میں سوار تین افراد مارٹر گولوں کے زد میں آگئے تھے جس سے ایک شخص عبدالخالق ولد ابراھیم سکنہ سبزاب جان بحق ہوگیا نوید ولد حاجی عو ض سکنہ نکر زخمی ہوگیا پاکستانی سرحدی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد مارٹر حملے بند ہوگئے واضح رہے کہ ایرانی حدود سے بار بار سرحدی خلاف ورزیوں کی وجہ سے بارڈر پر رہنے والے لوگ شدید مشکلات اور خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں پاک ایران سرحد پر رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے ایرانی حدود سے مارٹر حملوں سے ہمارا روزگار شدید متاثر ہوچکا ہے علاقے کے بیشتر لوگ مال ومویشی پال کر اور کاشتکاری کے زریعے اپنی گزر بسر کرتے ہیں جب سے ایرانی حدود سے مارٹر فائر ہونے لگے ہیں ہم نہ اپنی زمینوں پر جا سکتے ہیں اور نہ مال مویشیوں کو سرحدکے قریب چراگاہوں پر لے جا پاسکتے ہیں دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے سرحدی خلاف ورزیوں پر بھی شدید احتجاج کیا اور ایرانی سیکورٹی حکام کو مراسلہ لکھ دیا ۔

متعلقہ عنوان :