پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا

اسلام آباد/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل لائنز نے طیاروں کی محفوظ پروازکے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا۔پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر وعافیت سے پہنچ جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :