وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی اچھا عمل نہیں ہے، وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی ، مشیر اطلاعات سندھ

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی اچھا عمل نہیں ہے اور وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے علاقے نصیرآباد میں منعقدہ مچ کچہری کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہین یہ بات غیر آئینی نہیں حالات پر منحصر ہیں اور موجودہ حکمرانوں کی عقلوں نے کام کیا تو ایسا نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب نکلے گے تو اپنی منزل پر ہی پہنچے گے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ آنے کے بعد وفاقی وزیر چوہدری نثار کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحب جب سے آئے ہیں انہوں نے عوام کو سکون نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی بلاامیتاز خدمت کررہی ہے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے مفاہمت کی بات پر عمل پیرا ہیںانہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے عوام کو روزگار کے دروازے کھولے اور ہزاروں بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سندھی ثقافت پوری دنیا مین اپنی اہمیت رکھتی ہے اور ایسے پروگراموں میں شرکت کرکے دلی سکون ملتا ہے اس موقع پر ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری،میر کاظم رضا،علی غلام جلالانی،خرم سومرو،خلیل خاصخیلی ،صحافیوں شہزاد صحبپوتو،غلام نبی کیریو،عبدالکریم شیخ ،اعظم بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :