چوہدری نثار کو استعفے کے ساتھ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا چاہیے تھا‘ فواد چوہدری

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وفاق کے نمائندے ہیں انہیںاستعفے کے ساتھ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ نے استعفیٰ نہیں دینا تھا تو اپنے وکیل کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپنا موقف دیتے۔ وفاقی وزیر کی حیثیت سے انہوںنے سپریم کورٹ کے ایک جج کو جس طرح چیلنج کیا ہے یہ بہت ہی نامناسب رویہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاناما معاملے پر تحریک پہلے ہی سے چل رہی ہے اس میں جو بھی ہمارے موقف کی حمایت کرتا ہے وہ ہمارے ساتھ آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :