پاکستان کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، انشا اللہ آنے والا سال 2016 سے مزید بہتر ہوگا‘ انجینئر خرم دستگیر

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، انشا اللہ آنے والا سال 2016 سے مزید بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

پولوکلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج دہشتگردی 85 فیصد کم ہے ، دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق یہ سال اچھارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کیلئے اچھا سال رہا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، آنے والا سال 2016 سے مزید بہتر ہو۔انہوںنے کہا کہ جو کمی کوتاہیاں ہیں انہیں دور کر رہے ہیں انشا اللہ بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ صف میں شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :