فاٹا کو دوسرے علاقوں کے برابر لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انجینئر امیر مقام

ایف سی آر کا خاتمہ کر کے عوامی رائے کے مطابق خیبر پختونخواہ کا حصہ بنائیں گے ‘وزیر داخلہ کی کارکردگی سابقہ تمام وزرائے داخلہ کی کارکردگی واقدامات پر سبقت رکھتی ہے،بلاول صاحب کوچوہدری نثارصاحب کاشکریہ اداکرناچاہئے‘ فاٹا اراکین اسمبلی سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

پشاور۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سال محنت کر کے فاٹا اصلاحات تیار کی ہیں ، ہمارے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کا پختہ اور مسمم ارادہ ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لائیں گے، ایف سی آر کا خاتمہ کریں گے اور فاٹا کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق خیبر پختونخواہ کا حصہ بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کے مولانا فضل الر حمن ہم سب کے لیے قابل احترام ہیں اور ہمارے پکے اتحادی ہیں اور رہیں گے، ان کے مشوروں اور آراء کا احترام کیا جائے گا امید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی شہاب الدین خان، ساجد طوری ،سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر نجم الحسن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کا رکردگی بحیثیت وزیر داخلہ سابقہ ادوار کے وزائے داخلہ سے بہترین ہے ،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں امن امان کے فروغ کے لیے بہترین کام کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی عوام کے موقف کی بہترین نمائندگی کی، انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کو پیشہ وارانہ انداز میں نبھایا ۔انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ کی تبدیلی کامطالبہ کرنیوالے کراچی میںقیام امن میںمکمل طورپرناکام ہوگئے تھے،انہیںچوہدری نثارعلی خان کاشکرگزار ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :