جناح باغ نوشہرہ کینٹ میں فیملی گالہ30 دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ ڈی سی نوشہرہ

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

نوشہرہ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کہا ہے کہ نوشہر ہ کی ضلعی انتظامیہ ، کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ اور ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے تعاون سے جناح باغ نوشہرہ کینٹ میں فیملی گالہ30 دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ جس میں خواتین، بچوں کے لیے خصوصی سٹال لگائے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے فیملی گالا کے انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کہا کہ نوشہر ہ میں پہلی مرتبہ نوشہر ہ کی ضلعی انتظامیہ ، کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ اور ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے اشتراک نوشہرہ کے مشہور تفریحی پارک جناح باغ میں فیملی گالا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فیملی گالہ میں نوشہر ہ کی ضلعی انتظامیہ ، کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ اور ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے فیملی گالہ میں کھانے پینے کے سٹال، شاپنگ سٹریٹ بچوں کے لیے کھیلوں اور دیگر دلچسپ پروگراموں کے سٹال لگائے گئے ہیں۔

جبکہ فیملی گالا میں ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں پختون ثقافت اور علاقائی موسیقی کے رنگ اجاگر کئے جائیں گے۔ فیملی گالا کا باقاعدہ افتتاح تیس دسمبر کو ہوگا۔ جس کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :