دیہی تر قیا تی تنظیما ت ضلع بھمبر کے نما ئند ہ وفدکی چو ہد ری طارق فا روق سے ملاقا ت

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) IFADکا آمد ہ بجٹ محکمہ لو کل گو رنمنٹ کی بجا ئے محکمہ منصو بہ بند ی ،تر قیا ت اور AJKCDP کے تحت ہی چلا یا جائے ،مختلف دیہی تنظیمات کا سینئر وزیر سے ملاقات میں مطالبہ ۔گزشتہ روز مختلف دیہی تر قیا تی تنظیما ت ضلع بھمبر کے نما ئند ہ وفدنے چو ہد ری طارق فا روق سینئر وزیر حکومت سے ملاقا ت کی۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے سینئر وزیر حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ IFADکی طرف سے آمد ہ متوقع پرا جیکٹ محکمہ منصو بہ بند ی وتر قیا ت اورAJKCDPکے ما تحت جاری رکھا جا ئیCDPکے فیز 1کے کا موں کا معیا ر شفا ف اور عمدہ رہا ہے ان تنظیمو ں کے تحت ثمرا ت مقامی آبادی تک برا ئے راست پہنچے ہیں اسی پرا جیکٹ سے غر یب خوا تین وحضرا ت مستفید ہو ئے اور غر بت میں کمی لا نے کیعمل میں نما یاں بہتر ی آئی ہے، فلا ح وبہبود کے کا م بھی تسلی بخش اور معیاری رہے ہیںCOsکا 20فیصد شیئر شامل ہو نے سے تنظیموں کی involvmentsیقینی بنی ہے، جبکہ اس کے برعکس محکمہ لو کل گو رنمنٹ کے کا موں کا معیا ر اورکر پشن کی داستانیں زبان زد عوام ہیں ان کے ما تحت بیشتر پرا جیکٹس نا کا م رہے ہیں یہ پرا جیکٹ خا لصتاً عام لو گوں اور تنظیما ت کا ہے جسے جوں کا توں محکمہ منصوبہ بند ی اورAJKCDPکے ما تحت جاری رہنا چا ہیے، وفد میںتحصیل بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی کیVOsاور COsکے نما ئند گا ن چو ہد ری نذیر احمد صدر VOمہراں ،ذیلداران را جہ مسعود اسلم صدرCOپو ٹھی خا ص ،چو ہد ری منظور حسین صدر VOکسچنا تر ،چو ہد ری الیاس منیجرVOکسچنا تر ،چو ہدری رشید احمد منیجر COنکہ ،محمد عرفا ن صدر COبیروٹی،رزاق احمد صدر COچھتہ ،وحید اقبا ل COچینی ڈھکی ،یاسر حسین صدر COچھپڑ رنڈ یا م ،مرزا محمد تا ج صدر COگلوٹہ ،شبیر حسین صدرCOمچھوڑا ڈھوڈیاں ،چو ہدری افتخار احمد صدر دیہی تنظیم لکھپور ،را جہ محمد امجد منیجر VOمغلورہ ،چو ہدری ظفر اقبا ل صدرCDبرسا لی ،نذر حسین صدر COچھئی ،را جہ محمد اعظم صدر COبڑ ھنگ ،چو ہدری محمد نسیم منیجر COسعدآباد ،محمد یو نس COڈھیر ی ،محمد حنیف گو ند ل COدھینگانوالی اور دیگر تنظیموں کے ممبران ونما ئند گا ن شامل تھے ۔