مری بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نذیر عباسی ایڈوکیٹ صد اور ناصر عباسی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) بار ایسوسی ایشن مری کے انتخابات میں نذیر عباسی ایڈوکیٹ صد اور ناصر عباسی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں جبکہ دیگرعہدیداران میں نائب صدر کامران علی ایڈوکیٹ ، جوائینٹ سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے علاوہ باقی تما م عہددارن بلا مقابلہ منتخب ہو ئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ناصر عباسی ایڈوکیٹ اور عبید عباسی کے درمیان مقابلہ تھا، الیکشن کمیشن کی نگرانی میں یہ پولنگ ہوئی جس میں ناصر عباسی ایڈوکیٹ 21ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عبیدعباسی نے صرف11 ووٹ حاصل کیئے، کامیابی کے بعد وکلاء نے کامیابی کی خوشی میں جشن منایااور زبردست نعرے بازی بھی کی اوربارمیں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، کامیابی کے بعدنومنتخب صدر محمد نذیر عباسی ایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری ناصرعباسی ایڈوکیٹ نے بارممبران کاشکریہ اداکرتے ہوئے انہیںیقین دلایاکہ بارکونسل کے سب ممبران کوساتھ لیکرچلیں گے اورماضی کی طرح باراوربینچ کے درمیان مثالی اور مظبوط رشتہ قائم کرتے ہوئے وکلاء کی فلاح بہبود کے لیے شب وروز محنت کر کے ان کے وقار میں مذید اضافہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدربارکونسل راجہ عبدالرحمان ایڈکیٹ اورمعروف قانون دان جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ ، عمیر جاوید عباسی ایڈوکیٹ ، راجہ بلال ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے بارکونسل کے نومنتخب باڈی کے ممبران کو مبارک بادپیش کی ۔

متعلقہ عنوان :