گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق‘ پولیس

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) حویلیاں میں ایوب پل کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔خاتون کی شناخت نہ ہونے پر مقامی افراد نے خاتون کو امانتا دفن کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ایوب پل کے مقام پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ضعیف العمر نامعلوم خاتون جاں بحق ہوئی۔حادثہ کی اطلاع پر حویلیاں پولیس موقع پر پہنچ آئی اورنعش کو آر ایچ سی حویلیاں منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نامعلوم خاتون کی نعش مقامی ناظم سہراب احمد کے حوالہ کی جنہوں نے خاتون کے کفن دفن کا انتظام کرکے مقامی قبرستان میں امانت کے طورپر سپردخاک کیا۔

متعلقہ عنوان :