گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سی5افرادجاں بحق،3شدید زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) گلیات کے علاقہ مکول پائیں سے حویلیاںجانے والی کیری سوزوکی بٹ نالہ کے مقام پرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 5افرادجاں بحق،3شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق اورزخمی افراد سرکاری سکول کے ٹیچر ہیںجودوست کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے حویلیاں جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے روزمکول پائیں سے حویلیاںجانے والی کیری سوزوکی بٹ نالہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے سید مسعود شاہ ولدزمان شاہ،عبدالولی ولد عبدالمتین،ریاض،شکیل قریشی اورقاری یونس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ڈرائیور حفیظ ولد عبدالجبار،یاسین ولد یعقوب اورنذیر ولد فریق خان حادثہ میں شدید زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلاع پر حویلیاں تھانہ کی پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر آرایچ سی حویلیاں منتقل کیا۔زخمیوں کو بعد ازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔جاں بحق افرادکی نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ہیں۔جاں بحق اورزخمی افراد سرکاری سکول میں ٹیچر ہیں جو دوست کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے حویلیاں جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :