بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،بلاول کی اخلاق سے گری باتوں کو لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کرینگے

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بلاول کے بیان پرردعمل

اتوار 18 دسمبر 2016 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،بلاول کی اخلاق سے گری باتوں کو لوگ بچہ سمجھ کر نظر انداز کرینگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے اخلاق سے گرے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا۔بلاول کا میڈیا سیل انہیں یہی بتا دیتا کہ پانامادستاویزات میں وزیراعظم کانام نہیں، پاناما دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں، کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :