آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلی حکام سےملاقاتیں

پاکستان سعودی عرب تعلقات پر بات چیت دہشتگری کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے کا عزم،آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 دسمبر 2016 19:41

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرکے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ریاض میں سعودی فرمانروا، سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں امن واستحکام کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ شدت پسندی کے محرکات کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کو موثرطریقہ کاراپنانا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، جبکہ دوستانہ تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے ہوگا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی حکام کو بتایا کہ حرمین شریفن کے تحفظ کیلئے پاک فوج سعودی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے سے دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ایک تعاون جاری رکھیں گے۔