ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام دریائے سندھ پر واٹر انڈس جیپ ریلی کا انعقاد

اڑیوں نے شرکت کی ،ریس میں پہلی پوزیشن افتخار زرین ، دوسری ملک اصغر اور تیسری مونی نے حاصل کی خیبر پختونخوا پر امن صوبہ ہے ہمارا مقصد ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات عوام کو فراہم کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہ پرامن ہے ،اسدقیصر

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اور فرنٹیئر 4x4کلب کے زیراہتمام صوابی موٹر وے 1 دریائے سندھ کے مقام پر واٹر کراس 4x4 جیپ ریلی اور ریس کا انعقاد کیا گیا،ریلی کا افتتاح سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اسد قیصراور صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی نے کیا،ریلی میں کل 140 جیپ نے شرکت کی ، جن میں 75گاڑیوں نے 1.5کلومیٹر کے دشوارگزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پربنے ٹریک میں ریس منعقد ہوئی،سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصرکا اس موقع پرکہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی صوبہ میں سیاحت کے فروغ اور ترقی اولین ترجیح رہی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ سیاحت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے جو کہ قابل تعریف ہیں، سیاحتی پروگرام کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پرامن صوبہ ہے اور یہاں سیاحوں کو سیکورٹی سمیت تمام سیاحتی سہولیات باہم پہنچائی جاتی ہیں، صوبائی وزیر شہرام تراکئی نے کہاکہ سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے بین الاقوامی سیاحوں کو این او سی کی سہولت ختم کی تاکہ سیاح زیادہ سے زیادہ ان مقامات کا رخ کریں، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ٹورازم کارپوریشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے پیراگلائیڈنگ، رافٹنگ اور دیگر ایونٹس کا کامیابی کیساتھ انعقاد کیا تاہم اس کیساتھ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے سیکھ یاتریوں کے ثقافتی مقامات کے دورے، شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کیلئے فیمیلز کیلئے سٹی ٹوراور سفاری ٹرین سفر کا انعقاد شامل ہے ، ریس میں پہلی پوزیشن افتخار زرین نے 1منٹ 59 سیکنڈ ، دوسری پوزیشن ملک اصغر نے 2منٹ جبکہ تیسری پوزیشن مونی نے 2منٹ 3سیکنڈ کے دورانیہ میں حاصل کی ، آخر میںٹورازم کارپوریشن کی جانب سے جیتنے والے کھلاڑیوں اور دیگر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈ تقسیم کی گئیں، ریس میں پی اے خیبر خالد محمود ، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی صوبہ میں سیاحت کی ترقی اور فروغ اولین ترجیح رہی ہے اور دریائے سندھ صوابی کے مقام پر واٹر کراس 4x4جیپ ریس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا پر امن صوبہ ہے ہمارا مقصد ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات عوام کو فراہم کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہ پرامن ہے ۔

متعلقہ عنوان :