Live Updates

تحریک انصاف قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت کیخلاف( آج)احتجاجی مظاہرہ کریگی

�سمبر کو صوبائی دارلحکومت سمیت پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ،میر اسماعیل لہڑی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ قطری شہزادوں کو تحصیل سنی شوران میں شکار کی اجازت کے خلاف آج بروز پیر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجبکہ بروز بدھ 21دسمبر کو صوبائی دارلحکومت سمیت پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جبکہ ہم عوام کے حقو ق کے لئے عدالت کے دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔

انہوںنے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی نور الدین کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدارو بھی موجو دتھے میراسماعیل لہڑی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران تفصیلی روشنی ڈالی تھی اور بتایا کہ سنی شوران کو تخت لاہور کے کہنے پر نشانہ بنایا جا رہاہے اور جان بوجھ کر وہاں پر قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دی گئی ہے اس وقت وہاں پر فصل مکمل طور پر تیار ہے شکار کھیلنے کی وجہ سے زمینداروں کو نقصان پہنچے گا کہ ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات خوشگوار اور اچھے رہیں مگر وفاقی حکومت او رصوبائی حکومت جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جس سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات