کھارادر پولیس نے قیمتی سامان سے پیک شدہ کاٹن چوری کرنے والے بین الصوبائی ماسٹر مائینڈ چور گروہ کے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) کھارادر پولیس نے مارکیٹوں میں گھوم پھر کر قیمتی سامان سے پیک شدہ کاٹن چوری کرنے والے بین الصوبائی ماسٹر مائینڈ چور گروہ کے 2 اہم ملزمان کو بھاری مالیت کے مسروقہ کاٹن سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی فیض اللہ کوریج اور ایس پی سٹی ڈویثرن شہلا قریشی کے خصوصی ٹاسک پر سب ڈویثرن پولیس آفیسر (SDPO) کھارادر قمر زمان اور ایس ایچ او کھارادر سید ندیم حیدر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اس اطلاع پر کہ مارکیٹوں میں چور گروہ گھوم رہا ہے۔

ماسٹر مائینڈ چور گروہ کے خلاف کاروائی کے لئیے جوڑیا بازار یور روڈ نزد ترک مسجد کے قریب گاہک کے روپ میں پیدل گشت کرتے ہوئے پہنچے تو چور گروہ کے 2 اہم ماسٹر مائینڈ ملزمان گلاب خان ولد بادشاہ خان اور امان اللہ ولد ارشد احمد کو گرفتار کر کے 2 پستول 2 میگزین7 کارتوس، ایک موٹر سائیکل KGM-7022 میکر سپر پاور 70 اور قیمتی سامان سے پیک متعدد مدوقہ کاٹن بر آمد کر لئے کرفتار ملزمان پریڈی تھانہ کی حدود صدر بوہری بازار میں چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے طریقہ واردات و انکشاف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کا منظم گورہ ہے۔ جو کسی بھی مارکیٹ ایریا میں پہلے رہائشی ہوٹل میں ایک دن کے لئے کمرہ بک کراتا ہے اور گروہ کے ساتھی پیدل اور موٹر سائیکل پر مارکیٹ میں گھوم پھر کر مارکیٹوں سے پیک شدہ کاٹن چوری کر کے ہوٹل میں اسٹاک کرنے کے بعد رات کو مدوقہ مال لوڈینگ گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ یا کسی بھی ساتھی کی گرفتاری پر موبائل فون کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے رابطہ کر کے تمام ساتھی ہوٹل چھوڑ کر روپوش ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :