بلاول اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے،مریم اورنگزیب

پاناما دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں، بلاول کے سیاسی استاد ان کی بھلائی نہیں چاہتے،وزیرمملکت کابیان

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،پاناما دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں، اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔

کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے بلاول کی آج کے اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا ۔وزیرمملکت نے کہاکہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پاناما دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیںپاناما دستاویزات میں البتہ بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔