میں نبی ؐ ؐ میں تعلیمات پر عمل ہو نا انتہائی لازمی ہے ،جماعت اسلامی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

؂کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،نائب امیر بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ آج کے پرُ فتن دور میں نبی ؐ ؐ میں تعلیمات پر عمل ہو نا انتہائی لازمی ہے اور تمام تر مشکلات اور نصائب سے نکل کا حل ہی یہی ہے کہ ہم قرآن و سنت پر عمل کریں اور بنی ؐ کی تعلیمات کا پر چار ہر دورمیں کریںپاکستان ایک اسلامی اور نظریاتی ملک ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران اپنا قبلہ مکہ مکرمہ کو چھوڑ کر واشنگٹن کو بنا چکے ہیں حالانکہ مغربی تہذیب ایک انسان کو پستی کی جانب لے جاتا ہے جبکہ اسلام کی تعلیمات آج کے انسان کو پستی سے نکلا کر بلند یوں تک پہنچاتا دیتا ہے آج جن مشکلات وحصائب میںہم گھیر چکے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے بنی ؐ کی کی تعلیمات کو روگردانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیر ہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی نصیر آبادکی جانب سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیرت کانفرنس سے جماعت اسلامی نصیرآباد کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم ابڑوودیگر نے خطاب کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ آج ہم نے اسلام کا دامن چھوڑا دیا جس کی وجہ سے ملک میں بد امن کی لہر دوڑ رہی ہے۔

مقریرین کامزید کہنا تھا کہ بنی ؐ کی شان ہے کہ وقت کے دشمن بھی اپنی امانت اُس کے پاس رکھتے جبکہ آج اُسی بنیؐ کا نام لیوا پر دینا کو بھروسہ نہیں نبی ؐ کی تعلیمات کو فراموش کر نے کی وجہ سے ہمار امعاشرہ کشت وخون جگہ بن چکی ہے اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپنے مغربی آقائوں کو خوش کر نے کیلئے سندھ اسمبلی میںخلاف اسلام بل پاس کر کے نظریہ پاکستان سے روگردانی کی گی جس ہم مذ مت کر تے ہیںپاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے لیکن ہمارے حکمران ملک میں اسلامی نظام قائم کر نے کے بجائے اسلام کے خلاف کالا قانوں بنا کر نظریہ پاکستا ن کو تبدیل کر نے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن اس کی ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہے گے حکمران اپنا قبلہ درست کریں گے تو ملک میں امن قائم ہو گااسلامی تعلیمات سے روگردانی ،اخلاص ،ایمانداری اور دیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے نبی ﷺ کے ماننے والے صرف جشن عید میلادنبی تک محدود نہ رہے بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں او ردوسروں کونبی ﷺکا پیغام وسیرت پہنچادیں ان کو بھی اس پر عمل درآمدکی برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیں ۔

متعلقہ عنوان :