ڈیرہ مرادجمالی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے ،شبیراحمدنوری

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے علاقہ معتبرین سے ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کانوٹس لیاجائے صبح اورشام کے اوقات میں گھروں میں گیس کی کمی کی وجہ سے شدیدمشکلات درپیش ہیں صبح کے اوقات میں بچے بغیرناشتہ کیئے اسکول جانے پرمجبورہیں جس کے سبب اسکولوں میںبچوںکی تعلیمی پڑھائی میںبھی دل نہیں لگ رہااوربے چینی والی کیفیت میں مبتلاہیں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی میں گیس پریشر کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے حکومت بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ڈیرہ مرادجمالی سٹی اور گردونواح کے علاقوں میں گیس محض چندگھنٹوںکیلئے دستیاب ہے جبکہ سردی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سخت سردی کے موسم میں نہانے کے لیے گرم پانی اور گیس ہیٹرسمیت ہر گھریلو ضرورت کیلئے گیس نہیں مل پارہی اس صورتحال میں گیس کانہ ملنا ایک عذاب سے کم نہیں سردی کی شدت کے باعث بچے ،بوڑھے اور خواتین بیمار ہونے لگے ہیںانہوں نے مزیدکہاکہ مہنگائی کے دور میں گیس سلنڈر بھروانے کا خرچہ بھی ہر گھر کا مسئلہ بن چکا ہے متوسط طبقے کے لوگ اس اضافی خرچہ کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے جمعیت علمائے پاکستان وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنرنصیرآباداورڈی سی سے اپیل کرتی ہے کہ صوبے سے نکالنے والی گیس کوصوبے کی عوام کومیسر کی جا ئے اورڈیرہ مرادجمالی میں صبح کے اوقات کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :