کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں

پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈاکٹر یاسر خان بازئی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہاہے کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے اس سے بچائو کے لئے عوام کو ہی محکمہ صحت کی ٹیموں ، پولیو رضا کاروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بڑھ چڑھ کے تعاون کرنا چاہئے کوئٹہ میں 19 ، 20 اور 21 دسمبر کو ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ زندگی کی خوشیوں سے محروم نہ رہ پائے یہ بات انہوں نے پیر سے شروع ہونے والی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہاکہ قوم کے معصوم بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے علماء کرام والدین قبائلی عمائدین مقامی کونسلران سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت تمام طبقات کے لوگ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیس کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے ویکسین پلائیں گی ۔ جبکہ ریلوے اسٹیشن ، ایئر پورٹ ، بس اڈوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پلاننگ کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اگر کوئٹہ کے کسی محلے یا گائوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں نہیں پہنچی تو شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے فوری طورپر رابطہ کریں تاکہ ان علاقوں میں بروقت پولیو کی ٹیم بجھوائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :