Live Updates

عمران خان بار بار یوٹرن لینے کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم عوام دوست حکومت الزامات منفی اور انتقامی سیاست کی بجائے تعمیر و ترقی ا ورعوامی فلاحی و بہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ ن کی مدبرانہ پالیسیوں اور حکومت کی کامیابیوں اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے سے مخالفین خوفزدہ ہوکر بھوکلاہٹ کا شکار ہیں یہ بات انہوں نے لورالائی کے دورے کے موقع پر ملک امیر خان کنڈی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ تحریک انصاف دوسروں پر کیچڑ اچالنے کی سیاست کررہی ہے اور عمران خان بار بار یوٹرن لینے کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں پارلیمنٹ کی بے توقیری اور آئین کی کاپیاں پھاڑنے والوں کو ماضی کی طرح یوٹرن لیتے ہوئے بائیکاٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آنا پڑا انہوں نے کہا کہ عوام بہترین جج ہیں اور وہ 2018 ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے حکمرانوں کا انتخاب کرینگے اس لیے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو الزامات اور انتشار کی سیاست کے بجائے آئندہ عام انتخابات کے نتائج کا انتظار کرنے چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :