بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرنے کے موقع پر نہایت پر اعتماد نظر آئے

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرنے کے موقع پر نہایت پر اعتماد نظر آئے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران وہ بار بار اپنے والد کا تذکرہ کرتے رہے اور جمہوریت لئے ان کی خدمات کا ذکر کرتے رہے۔انہوں نے آصف علی زرداری کی وطن واپسی ایک بہت بڑی خوشخبری سے تعبیر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے حکومت کے خلاف تحریک فیصلہ کن بن جائے گی۔