صدر کے پرنسپل سیکرٹری شاہد خان کیخلاف نیب کی پلاٹ سکینڈلز کی تحقیقات از سر نو شروع

ڈی جی نیب راولپنڈی عتیق الرحمن تحقیقات کی خود نگرانی کریں گے

اتوار 18 دسمبر 2016 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) نیب نے سابق سیکرٹری داخلہ اور صدر ممنو ن حسین کے پرنسپل سیکرٹری شاہد خان کیخلاف پلاٹ سکینڈلز کی تحقیقات از سر نو شروع کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عتیق الرحمن اب اس تحقیقات کی خود نگرانی کریں گے۔ کیونکہ سابق ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے شاہد خان کیخلاف تحقیقات سرد خانے میں ڈال دی تھیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مشاہد خان نے بطور سیکرٹری داخلہ پولیس فاؤنڈیشن سے شہدا کے کوٹہ سے پلاٹ حاصل کرنے کے لئے ناجائز اختیارات استعمال کئے تھے پلاٹ حاصل کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں کروڑوں روپے میں فروخت بھی کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ مشاہد خان نے فروخت کے وقت قیمت کم ظاہر کر کے بھاری ٹیکس بھی بچایا تھا جس کے دستاویزاتی ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں۔

نئے ڈی جی نیب راولپنڈی عتیق الرحمان نے چارج سنبھالنے کے بعد اب تحقیقات دوبارہ اوپن کر دیں اور انہیں جلد مکمل کر کے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں رپورٹ ارسال کر دی جائے گی۔ آن لائن نے شاہد خان سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے موقف نہیں مل سکا۔(علی/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :