لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا45واںیوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد، عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا45واںیوم شہادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوئیںجس میں شہید کے درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 18دسمبر1971 کو واہگہ ،اٹاری سرحد پر جام شہادت نوش کی ۔لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے والد مہربان خان نے نشانہ حیدر کا اعزاز31جنوری 1977کوحاصل کیا۔