ڈاکٹر عبادت بریلوی کی18 ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) اردو زبان و ادب کے ممتاز استاد ،محقق نقاد اور مصنف ڈاکٹر عبادت بریلوی کی18 ویں برسی آج19دسمبربروز پیرکو منائی جائے گی وہ14 اگست1920 کو یوپی میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام عبادت یارخان تھا ان کی تصانیف میں اردو تنقید کا ارتقا، تنقیدی زاویے،غزل اور مطالعہ غزل کے نام سرفہرست میں شامل ہیں ان کے سفرناموں میں ارض پاک سے دیار فرنگ تک ، دیار حبیب میں چندروز اور لندن کی ڈائری شامل ہیں وہ 19دسمبر1998 کو وفات پاگئے تھے

متعلقہ عنوان :