عالم اسلام کے عظیم فلسفی امام غزالی کو905 ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد، عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) عالم اسلام کے عظیم فلسفی امام غزالی کو905 ویں برسی آج 19دسمبر بروز پیر کو منائی جائے گی امام غزالی کا پور ا نام ابو حامد محمد الغزالی تھا اوروہ 1059میں خراسان طوس میں پیداہوئے تھے امام غزالی کی تصانیف میں احیائے علوم دین ،تہافت الفلاسفہ اور مقاصد الفلاسفہ کے نام سرفہرست ہیں وہ 19دسمبر1111 کو وفات پاگئے تھے۔