آئی ایس آئی تک عوام کی رسائی ہونی چاہئیے، سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ
اتوار 18 دسمبر 2016 19:11
(جاری ہے)
اس طرح برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے بھی اپنے نمبرز ویب سائٹ پر دے رکھے ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے حکومتی اداروں کو خطوط لکھے جن سے کچھ سوالات کے جوابات مانگے گئے۔ نتیجے کے طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویشن ، فنانس ڈویژن ، وزارت داخلہ، وزارت مذہبی امور، سیفران ، ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور انسداد دہشتگردی اتھارٹی سے جوابات موصول ہوئے۔ تمام کوئی بھی جوابات لیٹر ہیڈز پر نہیں تھے۔ اور یہ صرف سادہ کاغذ پر تھے جن میں کوئی ایڈریس، ای میل اکاؤنٹ اور کوئی پوسٹ آفس باکس نمبر نہیں تھا۔ اس طرز پر دیگر صوبوں سے بھی جوابات موصول ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے قائم کردہ اس کمیشن کو وزارتوں ، حکومتی محکموں اور ایجنسیوں کا محل وقوع معلوم کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا اور بے چارے عوام کا کیا حال ہو گا کمیشن نے ایف سی کے کردار پر بھی حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ بلوچستان میں اس کا اصل کردار کیا ہے ۔ مدارس کے تعلیمی بورڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ اس نے ان میں سے 5کو خطوط لکھے جن میں وفاق المدارس السلفیہ ، مدارس العربیہ، وفاق المدارس الشیعہ، تنظیم المدارس اور رابطہ مدارس اسلامیہ شامل ہیں۔ کمیشن نے ان سے پوچھا کہ کیا کسی مسجد یا مدرسے کا جماعت الصران، لشکر جھنگوی عالمی یا کسی دوسری جماعت سے تعلق تو نہیں ہے جن کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہو۔ کمیشن کو تمام وفاق المدارس سے جوابات موصول ہوئے جن میں کہا گیا کہ 26465مدارس ان کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں۔ تاہم تنظیم المدارس اہل سنت نے ہر مدرسے میں مانیٹرنگ کے حوالے سے مشکلات کا ذکر کیا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ مجموعی طور پر 11852مدارس رجسٹرڈ ہیں اور کہا کہ وفاق المدارس العربیہ کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے۔ کمیشن نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزارت کے پاس مدارس بارے بنیادی ڈیٹا بھی نہیں ہے کمیشن نے کہا کہ ریاست کو تمام تعلیمی اداروں سمیت مدارس کا مکمل ریکارڈ رکھنا چاہیئے۔۔( علی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.