سولومون جز ائر میں اتوار کو6.0 درجے شدت کا زلزلہ

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) سولومون جز ائر میں اتوار کو6.0 درجے شدت کا زلزلہ آیا ہے،یہ بات امریکی ارضیاتی ادارے نے بتائی،یہ بحرالکاہلی ملک میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں تیسرا شدید زلزلہ ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس جی ایس نے مزید کہا ہے کہ زلزلہ سہ پہر4:46 پر آیا،جس کا مرکز کراکیرا کے مغرب،شمال مغرب میں تقریباً83کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی39کلومیٹر(24میل) تھی۔10 دسمبر کو کراکیرا میں6.9درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا۔گزشتہ روز7.7درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئی تھیں اور سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی،اگر چہ کسی خاص نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :