داعش نے عراق کو 35 ارب ڈالر کا ٹیکا لگایا، حیدر العبادی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک اعلان میں دعوی کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم 'داعش' نے ان کے ملک کو شدید مالی نقصان پہنچایا ہے۔ العبادی کے بقول اس نقصان کی مالیت 35 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی جماعت 'الدعوہ پارٹی' کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرالعبادی نے کہا کہ "داعش نے تیل کے کنویں تباہ کئے اور بعض جگہوں پر پانی کو تیل میں ملا دیا۔

نینوی گورنری میں پیڑول کو آگ لگائی اور قدرتی مظاہر کو نقصان پہنچایا۔"داعش نے 2014 میں عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں کا محاصرہ کیا اور بڑھتے ہوئے عراق کے ایک تہائی رقبے کا اپنے پاؤں جما لئے۔ تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران تنظیم کا اثر ونفوذ بتدریج کم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :