ترکی ، نفسیاتی کتابیں لکھنے والی معروف مصنفہ کے قتل کے شبہ میں ایک خاتون گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) ترک حکام نے ملک کی انتہائی سرکردہ مصنفہ،جنہوں نے اپنی مدد آپ پر معروف نفسیاتی کتابیں لکھی ہیں،کو قتل کرنے کے شبہ میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے،یہ بات گزشتہ روز رپورٹس میں کہی گئی۔48سالہ بیکی ایکالا اریکیلی کو جمعرات کو رات گئے ایک حملہ آور نے ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کردیا تھا جس نے قریب سے انہیں 3گولیاں ماری تھیں۔

حریت اور صباح روزناموں نے کہا کہ ایک خاتون جس کی شناخت 31سالہ سینم کوک کے طور پر کی گئی ہے،کو جمعرات کو رات گئے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مشتبہ ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔استنبول کے صیہونی ہفت روزہ سالوم کا کہنا ہے کہ ایریکیلی شہر کی ایک چھوٹی صیہونی کمیونٹی کی رکن ہیں تاہم قتل کے پیچھے کسی قسم کے نسلی یا مذہبی تعلق کا اس وقت تک مقصد سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ ملزم نے ایریکیلی کا اپارٹمنٹ ،جسے وہ دفتر کے طور پر استعمال کرتی تھی،میں پیچھا کیا اور پھرجب وہ باہر آرہی تھی تو انہیں قتل کیا۔ایریکیلی کو خصوصی طور پر انتہائی معروف کتاب’’لیونگ ود اینجلز‘‘ سے جانا جاتا ہے۔سماجی میڈیا پر انہوں نے خود کو مصنفہ اور روحانی استاد کے طور پر متعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :