کانگو میں پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنانے کیلئے بحران پر مذاکرات منسوخ ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) کانگو میں پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنانے کیلئے بحران پر مذاکرات منسوخ کردئیے گئے یہ بات کیتھولک چرچ کے مذاکرات کاروں نے کہی اور اعلان کیا کہ صدر جوزف کبیلا کی آخری آئینی مدت کے اختتام کے ایک روز بعد ہی مذاکرات دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں،یہ اعلان چرچ کی قیادت میں تقریباً ایک ہفتے پر محیط کبیلا کی حکومت اور اپوزیشن فریقین کے مابین مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے،جس کا مقصد 20دسمبر کے بعد راہ کو ہموار کرنا تھا جب کبیلا کی دوسری میعاد پوری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

کانگو کا آئین صدر کو تیسری مدت کیلئے انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دیتا تاہم کبیلا نے سبکدوش ہونے کیلئے کوئی عندیہ نہیں دیا ہے اور نہ ہی انتخابات کی ابھی تک منصوبہ بندی کی گئی ہے،جس سے عالمی مبصرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ صورتحال تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :