اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان سے اقتصادی خوشحالی آئے گی‘ آوپالو سبید کوسٹا

یورپی ممالک سے تعلقات بڑھانے کیلئے زیادہ اقدامات اور پارلیمانی و تجارتی وفود کے تبادلے کرنے چاہئیں،پرتگالی سفیر

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان میں تعینات پرتگال کے ہیڈ آف مشن جوآوپالو سبید کوسٹانے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان سے اقتصادی خوشحالی آئے گی‘گوادر پورٹ سے پاکستان سمیت ایشیائی ریاستوں میںتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ یورپی ممالک سے تعلقات بڑھانے کیلئے زیادہ اقدامات کرنے چاہیں اور پارلیمانی و تجارتی وفود کے تبادلے کرنے چاہئیں۔

ان یالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سی پیک سے پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک بھی استفادہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ بین الاقوامی اہمیت کی حامل بندرگاہ ہے اور اس سے تجرتی سرگرمیوں کو بے حد فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پرتگال پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے حق میں نہیں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں تاکہ جنوبی ایشیائی میں پائیدار امن و استحکام ہو۔

انہوںنے کہاکہ انسنای حقوق کا تحفظ اقوام متحدہ کی اولین ذمہ داری ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہو اقوام متحدہ کو وہاں پر امن اقدامات کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ملک ہے تاہم پاکستان کو شدتپسندی اور دہشت گردی جیسے بڑے خطرات کا سامنا ہے جس کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی موجودہ کوششیں قابل قدر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یورپی یونین سے تعلقات بڑھانے کیلئے زیادہ بہتر اقدامات کرنے ہوں گے اور یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور پارلیمانی وفود کے تبادلے کرنے چاہئیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں انہوںنے کہا کہ پرتگال سرمایہ کار پاکستان کی معدنیات ‘ ٹیکسٹائل ‘ فارماسوٹیکل اور کلچر کے شعبوں میں رمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ (عابد شاہ/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :