اردن ، مسلح افراد کا پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ،سکیورٹی فورسز نے جنگجوں کوگھیرے میں لے لیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں چار کاروں میں سوار مسلح افراد نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا ،سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد جنگجوں کو علاقے میں گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں چار کاروں میں سوار مسلح افراد نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پولیس کا جانی نقصان ہوا ہے اور سکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد جنگجوں کو علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے۔اردن کی حکومت نے دارالحکومت عمان سے خصوصی ہیلی کاپٹر الکرک شہر بھیجا ہے۔ فائرنگ کی آوازوں کے بعد شہر کے مرکز کو بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :