پولینڈ کے صدر نے ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مکالمتی عمل شروع کر دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)پولینڈ کے صدر اندرژ دودا نے ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مکالمتی عمل شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقپولینڈ کے صدر اندرژ دودا نے ملکی سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مکالمتی عمل شروع کر دیا ہے ۔ یہ مذاکرتی عمل موجودہ سیاسی ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولش صدر کے ترجمان کے مطابق مذاکراتی عمل اتوار سے شروع ہوا ہے۔

اس سلسلے صدر نے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماں کے ساتھ حکمران پارٹی کے چیئرمین کو مدعو کر رکھا ہے۔ جمعہ سولہ دسمبر کو پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن نے شدید احتجاج کر کے میڈیا سے متعلق نئے ضوابط کی منظوری کو روک دیا تھا۔ اس احتجاج کی وجہ سے حکمران لا اینڈ جسٹس پارٹی نے اگلے برس کا بجٹ ایک دوسرے مقام پر منعقدہ پارلیمانی اجلاس میں منظور کیا ہے۔