سعودی شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، یمن میں جاری بحران اور اس کے حل کے لیے کوششوں اور شام کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔جان کیری کا امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے سعودی عرب کا یہ آخری دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :