افغان نائب صدر کے خلاف مخالف کو اغوا اور اس پر جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت فوجداری تفتیش شروع

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) افغان حکومت نے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف ایک مخالف کو اغوا اور اس پر جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کی الزامات کے تحت باقاعدہ تفتیش شروع کر دی۔افغان میڈیا کے مطابق نائب صدر عبدالرشید دوستم کے خلاف ایک مخالف کو اغوا اور اس پر ٹارچر کے علاوہ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے کی الزامات کے تحت باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کابل حکومت کو اِس معاملے پر امریکا اور مغربی اقوام کی جانب سے تفتیش کا مطالبہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ دوسری جانب سابق جنگی سردار عبدالرشید دوستم نے واضح انداز میں ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جس مخالف کو اغوا کیا گیا تھا، اس کا نام احمد اشچی ہے۔ اشچی کو روایتی بزکشی کے ایک میچ کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ الزام کے تحت اشچی کو پانچ روز تک دوستم کے ایک احاطے میں جبری طور پر رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :