لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میںکمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

لاہور سمیت دیگر شہروں میں خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے قدرتی گیس انتہائی سستی ہونے کے باعث اس کا بے دریغ ضیاع کیا جارہاہے ‘گیس کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں ‘ایم ڈی سوئی گیس

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

لاہور/حافظ آباد/شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میںکمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے ‘خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائنزامجدلطیف نے کہا ہے کہ قدرتی گیس انتہائی سستی ہونے کے باعث اس کا بے دریغ ضیاع کیا جارہاہے ‘گیس کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں مگر جہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوگی وہاں سخت ایکشن لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز لاہور کے علاقہ جو ہر ٹائون ‘سمن آباد اور تاج باغ سمیت دیگر مقامات کے علاوہ شیخوپورہ ‘حافظ آباد ‘گوجر نوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور پر یشر میں بد تر ین کمی وجہ سے عوام اتوار کے روز بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں جبکہ ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں شام کے اوقات میں گیس کا پر یشر 10فیصد سے بھی کم ہوتا ہے جسکی وجہ سے خواتین کو کھانے پکانے سمیت دیگر معاملات میں شد مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف نے کہا کہ ایک گھر کا اوسطاًبل تین سو روپے تک آتا ہے جبکہ یہ ایک ہزار روپے سے زیادہ کسی کا بل نہیںہوتا جبکہ اس کے مقابلے میں جن علاقوں میں قدرتی گیس نہیں اور ایل پی جی کا استعمال ہوتا ہے ان کے اخراجات بھی دیکھ لئے جائیں‘ قدرتی گیس انتہائی سستی ہونے کے باعث اس کا بے دریغ ضیاع کیا جارہاہے اور ایک ماچس کی تیلی سے جلائے جانے والے چولہے پرصبح کے ناشتے سے لے کر رات تک کا کھانا تک بنتاہے عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ گیس کا ضیاع نہ کر یں بلکہ ضرورت کے مطابق ہی گیس استعمال کی جائے کیونکہ پہلے ہی پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہیں ۔