رانا ثنااللہ گلوبٹ کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے یہ منظر بھی اپنے ذہن میں رکھے کہ دو تھپڑ کھانے کے بعد گلوبٹ عدالتی احاطے میں بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے لگا تھا،سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت محمود بسرا نے پنجاب میں لاقانونیت کے وزیر رانا ثنااللہ کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لئے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ گلوبٹ کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے یہ منظر بھی اپنے ذہن میں رکھے کہ دو تھپڑ کھانے کے بعد گلوبٹ عدالتی احاطے میں بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے لگا تھا۔

(جاری ہے)

شوکت محمود بسرا نے کہا کہ تخت لاہور کے پیادوں کے لئے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔ رانا ثنااللہ اور ان کے آقا ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کے خون کا حساب دینے کے لئے جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنمائوں کی گھبراہٹ ثابت کر رہی ہے کہ ان کے آقا سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگیوں پر ابھی سے گھبراہٹ شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد ان کو لگ پتہ جائیگا۔