جوانوں کو مثبت سر گرمیوں میں شامل رکھنا آئی لیڈ کا اولین مقصد ہے، سید فہیم بخاری

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) جوانوں کو مثبت سر گرمیوں میں شامل رکھنا آئی لیڈ کا اولین مقصد ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچناے کیلئے ہماری ٹیم ہمہ وقت کوشاں رہتی ہی"۔ ان خیالات کا اظہار آئی لیڈ کے ہیڈ آف دی پروجیکٹ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین سید فہیم بخاری نے آئی لیڈ بیڈ منٹن اینڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس حیدر آباد کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

محکمہ کھیل و امورِ نو جوانان حکومت سندھ اور حبیب یونیورسٹی فائونڈیشن کے پروجیکٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے جمنازیم ہال میں ہونے والے مذکورہ ٹورنامنٹس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر یوتھ پروجیکٹ کے مینیجر علی حسن نے شرکاء کو ٹورنامنٹس کی اہمیت سے آگاہ کیا وار انہیں نظم و ضبط کے ساتھ مقابلوں کی حقیقی فضاء قائم رکھنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

پروگرام آفیسر محمد عامر صدیقی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور اس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ٹورنامنٹ میچز کے آغاز سے قبل ڈراز کمیٹی کے چیئر مین محمد عامر صدیقی کی سر براہی میں میٹنگ عمل میں لائی گئی جس میں وائس چیئر مین پر ویز احمد شیخ ، ممبران محی الدین شیخ، سید نواز اور ظہیر الدین کے علاوہ شرکت کرنے والی تمام آفیشلز شریک تھے۔

ٹیبل ٹینس کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹری نے نور محمد ہائی اسکول حیدر آباد کو3-0سے ہرایا۔ فاتح ٹیم ڈگری کالج کوٹری کے سعادت علی نے نور محمد اسکول کے ابراہیم کو11-8اور 11-6سے منصور نذیر نے شہباز کو11-6اور 11-7سے اور زوہیب علی نے عثمان کو11-5اور11-7سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بحریہ فائونڈیشن نے گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائر سیکنڈری اسکول لطیف آباد کو3-0سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کے ارشد، بلال اور سعد نے حماد، دانیال، اور دانیال خان کو شکست سے دو چار کیا ۔جبکہ ایک دوسرے میچ میں رضا میموریل ہائی اسکول حیدر آباد نے اقراء اسکول حیدر آباد کو3-0سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے فہد ، عباس اور سفیان نے بلال، شعیب اور بلال لیاقت کو شکست دی۔ سیمی فائنلز میں بحریہ فائونڈیشن نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کو جبکہ رضا میمو ریل ہائی اسکول نے گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کو3-0سے ہرا کر فائنل کیلئے کو الیفائی کر لیا۔

اُدھر بیڈ منٹن مقابلوں کے سیمی فائنلز میں گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹری ،گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کو2-0سے اور گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائر سیکنڈری اسکول ،نور محمد ہائی اسکول کو 2-0سے ہرا کر فائنل میںپہنچ گیا۔ کوٹری کے منصور نذیر نے سنگل میں اسامہ شاہ کو جبکہ ڈبلز میں امام علی اور منصور نذیر نے لطیف آباد کے منتہی اور ہارون کو2-0سے ہرایا جبکہ کمپری ہینسیو اسکول کے عبد الجبار نے سنگل میں نور محمد ہائی اسکول کے پرتاب کو جبکہ ڈبلز میں عباس اور نوید نے زبیر اور فاروق کو2-0سے شکست دی ۔

دونوں ایونٹس کے تمام میچز کو سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ، سید نواز، محی الدین ، ظہیر الدین مگسی، سرفراز احمد چنڑ، اور ناظم عباسی ، عمران مبارک نے سپر وائز کیا۔ قبل ازیں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد نے بحریہ فائونڈیشن کو 2-0سے شکست دی جبکہ دیگر میچز میں کوٹری نے اقراء اسکول کو اور نور محمد ہائی اسکول نے رضا میموریل کو 2-0سے شکست دی اس موقع پرآئی لیڈ کے ایڈمن مینیجر محمد صغیر، اسسٹنٹ مینیجر مارکیٹنگ عائشہ آفریدی، حبیب یو نیورسٹی فائونڈیشن کی اکیڈمک کو آرڈینیٹر ثمر سلطانہ، پروگرام کو آرڈینیٹر دانش محمود ڈگری کالج کوٹری کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ، گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن احمد نواز ، کمپری ہینسیو اسکول لطیف آباد کے محمد سعید، رضا میموریل اسکول کے محمد عثمان اسحاق، نور محمدہائی اسکول کے اشفاق جتوئی، اقراء اسکول کے جمشید احمد ، کوٹری ڈگری کالج کے فیروز گل اور دیگر موجود تھے۔

دونوں ٹور نامنٹس میں مختلف اسکولز اور کالجز کی 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔