جہانگیر بدر مرحوم کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ واقع علی ٹائون رائیونڈر وڈ پر ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

رسم چہلم میں مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ ، حاجی عزیزالرحمن چن ، میاں منیر، اسلم گل ، ملک مشتاق اعوان ، میاں خالد سعید ، بلال بیگ ، ملک سہیل ، اشرف اعجاز گل سمیت کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔