عمران خان یو ٹرن کی نہیں گوریلا وار فیئر کی طرز پر سیاست کررہے ہیں ‘ شیخ رشید
استدعا ہے پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنایا جائے ،اگرعمران خان کمیشن کابائیکاٹ کربھی لیں میں آخری دم تک لڑوں گا
اتوار 18 دسمبر 2016 18:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی مخالفین عمران خان کی سیاست کو یو ٹرن کہتے رہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ گوریلا وار فیئر کی طرز پر سیاست کررہے ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنائے ،اگرعمران خان کمیشن بننے کی صورت میں بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ کی بجائے آخری دم تک لڑوں گا ،پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پو رے نہ ہونے پر احتجاج میں شرکت کافیصلہ 27دسمبر کے بعد کروں گا، کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر کچھ بھی نہیں ہوگا اور دوتین دن ٹاک شوز کے بعد یہ ختم ہو جائے گا،پاکستان کو بارڈرسے زیادہ اندر سے خطرہ ہے ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت تو پانامہ لیکس کے معاملے پر باربار کہہ رہی ہے کہ جائو جو کچھ کرنا ہے کر لولیکن ہم نے ہتھیا رنہیں پھینکے، ہم ابھی بھی لڑ رہے ہیں اور ہمیں جب جب موقع ملے گاہر روز حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، میں کوئی پیشہ ور وکیل نہیں ہوں لیکن پوری قوم دیکھے گی کہ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ کیسے لڑتا ہوں ،اگر سپریم کو رٹ نے کمیشن بنایا تو عمران خان اس کا بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ نہیں کروں گا،میں اپنا کیس واپس نہیں لو ں گا ، آخری دم تک لڑوں گاچاہے فیصلہ کچھ بھی کیوں نہ آئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.